
تفصیلات کے مطابق سابق وزیربلدیات سندھ جام خان شورو کے خلاف نیب انکوائری پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت آج ہوگی۔زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پرڈی جی کے ڈی اے کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
نیب کے مطابق سابق وزیر بلدیات کے خلاف تین مختلف انکوائریاں چل رہی ہیں، جام خان شورو پر گلستان جوہرمیں سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی نیلامی کا الزام ہے۔ان پرسندھ پر ضلع ٹھٹہ دیہہ کوہستان میں دوسوباسٹھ زرعی اراضی ہتھیانے کا الزام ہے۔
نیب نے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دوسری جانب جام خان شورو نے نیب کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کررکھی ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے اکتوبردو ہزار سترہ میں جام خان شورو کے خلاف سرکاری زمینوں پرغیرقانونی قبضے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔جام خان شورو دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر پی ایس باسٹھ حیدرآباد ون سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TC4IZx
0 comments: