
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردون کی ایران کے 4 مغوی فوجیوں کو لے کر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں بازیاب کرایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے تین چار کلو میٹر دور ضلع چاغی کے علاقے آموری میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
ایرانی گارڈزکی بازیابی پرحکومت ایران کا اظہار تشکر کیا، ایرانی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی گارڈزکی بازیابی کی کوششوں پرحکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
کارروائی دہشت گردوں کے ایرانی مغوی فوجیوں کو لے کر افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی اطلاعات پر کی گئی۔
دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ان کے عارضی ٹھکا نے سے چار ایرانی مغوی فوجیوں کو بازیاب کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بازیاب کرائے گئے فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OiKE8q
0 comments: