Thursday, March 28, 2019

سندھ کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

سندھ کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
حیدرآباد میں شدید گرمی اور حبس کے باعث شہری بلبلا اٹھے جب کہ شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پنچ گیا۔

مارچ کے اختتام پر کراچی اور حیدر آباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، حیدر آباد میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، شدید گرمی اور حبس نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے جب کہ شدید گرمی اور حبس کے باعث ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی گزشتہ چند روز سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ایک سے دوروز کے دوران شہر کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ بالائی فضاؤں پر ہائی پریشر کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

جمعے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے جب کہ اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں گرمی کا پارہ 40 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موجودہ پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا ہے تاہم موجودہ گرمی کی لہر کے دوران گرمی کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JM3p5M

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times