Wednesday, March 13, 2019

پانچواں ون ڈے، آسٹریلیا کا بھارت کو 273 رنز کا ہدف

پانچواں ون ڈے، آسٹریلیا کا بھارت کو 273 رنز کا ہدف
آسٹریلیا نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں بھارت کو جیت کیلئے 273 رنز کا ہدف دیدیا ہے، پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سیریز کی دوسری سنچری سکور کی۔

تفصیلات کے مطابق فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے۔

عثمان خواجہ 100 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں ایرون فنچ نے 27، پیٹر ہینڈزکومب نے 52، گلین میکس ویل نے 1، مارکس سٹوئنس نے 20، ایشٹن ٹرنر نے 20، ایلکس کیری نے 3، پیٹ کومنز نے 15، جھئے رچرڈسن نے 29 اور نتھن لیون نے 1 سکور بنایا۔

بھارت کی جانب سے بھوینشور کمار سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد شامی اور رویندرا جدیجہ نے 2,2 کھلاڑی آﺅٹ کئے جبکہ کلدیپ یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2F1XeVH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times