Sunday, March 3, 2019

فروری 2019ء کے دوران مہنگائی کی شرح 8.21 فیصدکی سطح پر پہنچی

رواں مالی سال 2018-19ء کے آٹھویں ماہ فروری کے دوران مہنگائی کی شرح 8.21 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی
رواں مالی سال 2018-19ء کے آٹھویں ماہ فروری 2019ء کے دوران مہنگائی کی شرح 8.21 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری 2018-19ء )کے دوران مہنگائی کی شرح اوسط 6.46 فیصد رہی

ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2019 ء کے مقابلے میں فروری 2019 ء میں افراط رز کی شرح میں 0.64اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جنوری 2019ء کے مقابلے میں فروری 2019ء کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 150فیصد تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سبز مرچ 37فیصد، انار 11فیصد ، چکن 4فیصد ، مچھلی 2فیصد اور گندم ڈیڑھ فیصد مہنگی ہوئی۔

دوسری جانب سب سے زیادہ کمی ایل پی جی 13.46 فیصد ریکارڈ کی گئی، آلو 9فیصد ، گوبھی 6.50فیصد ، انڈے 4فیصد جبکہ دالوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جنوری 2018ء کے مقابلے میں جنوری 2019ء کے دوران سب سے زیادہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 179فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ ادرک 16فیصد، بیف ، چائے اور چینی 14فیصد ، مٹن 13فیصد ، گڑ 11فیصد ، گھی اور مچھلی 8فیصد مہنگے ہوئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UcY5Jn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times