
یہ فیصلہ وزیراعظم آفس اسلام آباد میں بیرون ملک تجارتی افسروں کی تقرری میں اصلاحات سے متعلق ایک اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعظم کی طرف سے منظور کی گئی اس نئی پالیسی میں تجارتی افسروں کا شفافیت اور میرٹ پر مبنی انتخاب' منڈی کو وسعت دینے' بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شمولیت اور اخراجات میں کمی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
نئی پالیسی میں خاص طور پر ابھرتی ہوئی منڈیوں اور د نیا بھر کے مختلف علاقوں میں ملک کے تجارتی مفادات کو موثر طور پر فروغ دینے کیلئے تجارت بڑھانے پر توجہ دی گئی ہے تاکہ تجارتی افسروں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے اور ان کی رسائی بڑھانے کو یقینی بنایا جاسکے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تجارتی افسروں کی کارکردگی کی وسیع البنیاد اور درست نگرانی یقینی بنانے کیلئے جائزے کا پورا نظام انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ نے وزیراعظم کو وزارت کی طرف سے تیار کیے گئے تجارتی اعدادو شمار کے جائزے کے قومی نظام کے بارے میں آگاہ کیا۔
تجارتی اعدادو شمار کے قومی تجزیاتی نظام میں تجارتی شماریات برآمد درآمد کنندگان کی ڈائریکٹری' مصنوعات کے اعدادو شمار اور تجارت لیڈ انسائٹ سے ملک کے تجارتی مفادات کا بہتر تجزیہ کرنے اور انہیں فروغ دینے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم نے وزارت تجارت کو ٹریڈ افسران کی تعیناتی کے پورے نظام کی تنظیم نو کی ہدایت کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EA1Kub
0 comments: