Thursday, February 7, 2019

پاکستان نے افغان صدر کے غیرذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کر دیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف غنی کے غیرذمہ دارانہ بیانات پاکستانی داخلی معاملات میں کھلی مداخلت ہیں، جنہیں مسترد کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان صدر کو اپنے عوام کے سنجیدہ مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ان کے بیانات سفارتی آداب کے منافی اور حقائق کے برعکس ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی افغان امن عمل کیلئے انتھک کوششوں کے باوجود افغان قیادت پاکستان کے خلاف کوئی نہ کوئی محاذ گرم رکھتی ہے۔ حالیہ امریکہ اور طالبان امن مذاکرات میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس تعمیری کردار کو جہاں پوری دنیا نے سراہا وہاں امریکی صدر ٹرمپ بھی پاکستان سے سرد مہری کے تعلقات ختم کرکے دوستی کا ہاتھ بڑھانے پر مجبور ہوئے۔

لاکھوں افغان مہاجرین کو2 دہائیوں سے زائد عرصے پناہ دینے والے پاکستان کے حوالے سے افغان صدر کا مخالفانہ بیان ہمسایہ ملک کی منفی خارجہ  پالیسی کا عکاس ہے، افغان صدر نے پاکستان کے اندرونی معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں مظاہروں سے متعلق تعصبانہ اور شرانگیز ٹویٹ کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SffzaV

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times