Friday, February 8, 2019

یکم مئی سے قبل افغانستان سے آدھی امریکی فوج کا انخلاء ہوجائے گا: طالبان

طالبان رہنما عبدالسلام حنفی
طالبان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وعدہ کیا کہ یکم مئی سے قبل افغانستان سے آدھی فوج واپس بلالی جائے گی تاہم دوسری جانب امریکی فوج کے مطابق فوج کے انخلاف کا ٹائم فریم فی الحال طے نہیں ہوا۔

ماسکو میں طالبان اور افغان اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذکرات کے موقع پر سائڈ لائن ملاقاتوں کے موقع پر بات کرتے ہوئے طالبان رہنما عبدالسلام حنفی کا کہنا تھا کہ امریکی حکام نے عہد کیا ہے کہ افغانستان سے فوج کا انخلاء رواں ماہ سے شروع ہوجائے گا۔

عبدالسلام حنفی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے طالبان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ فروری کے ابتدائی ایام سے اپریل کے اختتام تک افغانستان سے آدھی فوج کو واپس بلالیا جائے گا۔

دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان کنرل روب میننگ کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات جاری ہیں تاہم امریکی فوج یا محکمہ دفاع کو اب تک افغانستان سے انخلاء کا کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔

یاد رہے کہ روس کے شہر ماسکو میں طالبان اور افغانستان کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان دو روزہ مذاکرات ہوئے جس کے دوران افغان تنازع کے حل کیلئے افغانوں کے مابین مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Dm6vXB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times