
تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے موجودہ حکومت پر بھرپوراعتماد کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوسہولتیں دینے کے لیے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی توبہت سے چیلنجزکا سامنا تھا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں ایمانداری کی سیاست کی بنیاد رکھی ہے،عمران خان کو ان کی ایمانداری اور بہترین وژن کی وجہ سے منتخب کیا گیا، پاکستان کی ترقی کے لیے عمران خان کے ساتھ شامل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ مشکلات کا سامنا کیا، عمران خان نے جوکہا وہ کرکے دکھایا، تبدیلی اوربہتری کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی دودسرے ملک کی پالیسی میں دخل اندازی نہیں کر رہا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ترسیلات زر کے ذریعے معاونت کررہے ہیں، موجودہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ نیا پاکستان بہترین طرزحکمرانی کی مثال بنے گا، موجودہ حکومت کی میٹرو، موٹرویزکے بجائے تعلیم اورصحت پر توجہ ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RKFkLq
0 comments: