Wednesday, February 27, 2019

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ہے ملاقات میں بھارتی جارحیت اور اس کے جواب میں پاکستان کے کرارے جواب سے پیدا صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بھارتی جارحیت اور اس کے جواب میں پاکستان کے کرارے جواب سے پیدا صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے معاملے پر پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پارلیمان سے بھی بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمان میں تمام سیاسی جماعتیوں میں مکمل ہم آہنگی ہےاور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

بعدازاں آرمی چیف پارلیمانی رہنماؤں کے ان کیمرہ اجلاس میں شریک ہوئے جس میں وزیر خارجہ اور عسکری حکام نے شرکاء کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GPttum

0 comments:

Popular Posts Khyber Times