
دہشت گردی کے خلاف اسلامی اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے آج اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران راحیل شریف نے وزیر خارجہ کو دہشت گردی کےخلاف اتحاد کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔
یہ اتحاد 15 دسمبر 2015 میں قائم کیاگیا تھا ابتدائی طورپر اس کے 34 ارکان تھے جواب41 ہیں۔
جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو اتحاد کا پہلا کمانڈر انچیف نامزد کیاگیا تھا۔ اس اتحاد کے قیام کا بنیادی مقصد مسلمان ملکوں سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2N1QsTl
0 comments: