Tuesday, February 12, 2019

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی درخواست منظور کر لی

 سابق وزیراعظم نوازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی پہلی سزا معطلی کی درخواست واپس لینے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم  نوازشریف نے میرٹ پر درخواست ضمانت واپس لے لی ہے اور ان کی جانب سے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر زور دیا گیا ہے ، عدالت نے نوازشریف کی میرٹ پر درخواست ضمانت واپس لینے کی درخواست منظور کر لی ہے ۔

عدالت میں دلائل دیتے ہوئے خواجہ حارث نے کہا کہ 5 جنوری کو نوازشریف کی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ، نوازشریف کی صحت 15 جنوری کو پہلی بار دل کی تکلیف ہوئی، نوازشریف کی صحت خرابی کے باعث طبی بنیادوں پر درخواست کی ۔

خواجہ حارث نے کہا کہ غیر معمولی حالات اور ہارڈشپ گراﺅنڈ پر ضمانت دی جاتی ہے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا میڈیکل گراﺅنڈ بھی ہارڈ شپ کے زمرے میں آتی ہے؟ خواجہ حارث نے بتایا کہ جی ہارڈشپ میڈیکل کے علاوہ ہو سکتا ہے، مقدمات میں تاخیر کی وجہ سے بھی ضمانت مل جاتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MZjzqc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times