Friday, February 1, 2019

دنیا کے بدبودار ترین پھل کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائے گے

انڈونیشیا میں دھورئین (durian) کے 2 پھل تقریباً 1 ہزار ڈالر فی پھل کے حساب سے فروخت ہوئے ہیں
انڈونیشیا میں دھورئین (durian) کے 2 پھل تقریباً 1 ہزار ڈالر فی پھل کے حساب سے فروخت ہوئے ہیں۔ دھورئین شرق الہند کے ایک درخت کا خوردنی پھل ہوتا ہے جس کا قشر سخت اور خاردار ، گودا ذائقے دار اور بو سخت ناگوار ہوتی ہے۔

انڈونیشیا کے صوبہ جاوا کے شہر تاسیکمالایا کی سپر مارکیٹ میں ان پھلوں کو سرخ ساٹن اور نقلی پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ ان میں سے ہر ایک پھل 14 ملین انڈونیشن روپیہ یا 990 ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

یہ رقم صوبے میں کم سے کم ماہانہ اجرت سے 8 گُنا زیادہ ہے۔

جنوب مشرقی ایشیا میں دھورئین کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ اس پھل کو جہاں اس کے گودے کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے وہیں بہت سے لوگ اس کی بو کی وجہ سے اس سے دور بھی رہتے ہیں۔

اس پھل کی ایک قسم لمبوتری شکل کی ہوتی ہے جو چند ڈالر میں فروخت ہوتی ہے لیکن اس کا جے -کوئین برانڈ جو گول ہوتا ہے ، انتہائی نایاب ہوتا ہے۔

اس کی بو بھی بہت تیز ہوتی ہے۔

سپر مارکیٹ کے منیجر ہیریاوان ٹیٹن نے بتایا کہ اس کے خریدار اپنے نام ظاہر کرنا نہیں چاہتے لیکن وہ دھورئین سے محبت کرنے والے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کے مطابق یہ پھل اپنی بو کے باعث اتنی زیادہ قیمت پر فروخت نہیں ہونے چاہیں۔ ایک انسٹاگرام صارف نے زیادہ قیمت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم میں تو وہ ایک موٹر بائیک خریدنے کو ترجیح دےگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2G1UnPs

0 comments:

Popular Posts Khyber Times