Friday, February 1, 2019

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی معرکہ آج

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی معرکہ آج
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی معرکہ آج کیپ ٹاؤن میں ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ 9 بجے شب شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے کیپ ٹاؤن میں نیولینڈز کا میدان سنبھالیں گی جہاں گزشتہ میچوں کے دوران بڑے سکور دیکھنے میں آئے اور بیشتر میں ٹیمیں اپنے ہدف کا تعاقب کرنے میں کامیاب رہیں لہٰذا ٹاس جیتنے والی سائیڈ کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ پہلے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستانی ٹیم میں فہیم اشرف اور محمد عامر میں سے کوئی ایک حتمی الیون کا حصہ بنے گا جبکہ حسن علی کی واپسی بھی متوقع ہے جو عثمان شنواری کے ساتھ نئی بال شیئر کریں گے تاہم عماد وسیم اور شاداب خان پر بھی کامیابی کیلئے بھروسہ کیا جائے گا۔

مزانسی لیگ میں سپارٹنز کی جانب سے عمدہ باؤلنگ کرنے والے بیس سالہ پیسر لوتھو سمپالا کی رفتار کگیسو ربادا جیسی نہیں تاہم جنوبی افریقہ انہیں آزماکر دیکھنا چاہتاہے جبکہ گیہان کلوٹے، ویان ملڈر، کرس مورس، جونیئر ڈالا کے ساتھ ریسی فان ڈیر ڈوسین بھی حتمی الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک اپنی غلطیوں کو سدھارنے کیلئے پرعزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم آخر تک مقابلہ کر رہی ہے، ظاہر ہے کہ اپنی خامیوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور ورلڈ کپ سے قبل خاصی بہتری مل جائے گی۔ جنوبی افریقی کپتان نے ون ڈے سیریز میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ابتدائی چار ون ڈے میچز بہت اچھے کھیلے جو اس فارمیٹ میں عمدہ کرکٹ کھیل رہی ہے البتہ آج سے شروع ہونے الی مختصر فارمیٹ کی سیریز میں وہ کچھ نئے چہروں کو آزمانے کی کوشش کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HK9bnq

0 comments:

Popular Posts Khyber Times