Tuesday, February 26, 2019

وزیراعظم عمران خان کی صارفین سے گیس بلنگ کی مد میں اضافی رقم واپس کرنے کی ہدایت

عمران کو انکوائری رپورٹ پیش کی گئی
وزیراعظم عمران خان نے 30 فیصد گیس صارفین سے زائد بلنگ کے ذریعے وصول کی جانے والی رقم واپس کرنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت گیس بلوں میں اضافے کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں عمران کو انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پیش کردہ انکوائری رپورٹ میں یہ بات ثابت ہوئی کہ 30 فیصد گیس کے صارفین کو اضافی بل بھیجے گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’جن 30 فیصد صارفین کو اضافی بل بھیجے گئے ان کو وصول شدہ تمام اضافی رقم واپس کی جائے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’زائد بلنگ کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے‘۔

واضح رہے کہ 22 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گیس کے بلوں میں اضافہ عوام پر زیادتی قرار دیا جس کے بعد اپوزیشن اراکین نے ایوان میں گیس کے بل پھاڑ کر پھینک دیے تھے۔

19 اکتوبر کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سرکاری دفاتر، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں سمیت کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ کردیا تھا۔

رہائشی کالونیز، کیپٹو پاور پلانٹ، فلاحی اداروں، سرکاری دفاتر، ہسپتالوں، مسلح افواج کے میس، یونیورسٹیز، کالجز، اسکولوں اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز میں 3 ہزار 6 سو روپے کا اضافہ کردیا گیاتھا۔ ان تمام اداروں کے صارفین کے لیے گیس کے ماہانا فکسڈ چارجز ایک ہزار 53 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار 680 روپے کیے گئے۔

28 اگست 2018 کو گیس فراہم کرنے والی 2 کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر ڈالا جائے تا کہ ایک سو 23 ارب ڈالر کے گردشی قرضوں کو کم کیا جاسکے جس کے باعث گیس کے پیدواری اور ترسیلی شعبے کو رقم کی کمی کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ موسم سرما کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ایک معمول ہے اور کئی سالوں سے موسم سرما کے دوران گیس کی کمی شہریوں کے لیے ایک مسئلہ بن جاتی ہے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ سے جہاں صنعتی صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں گھریلو صارفین بھی پریشان نظر آتے ہیں۔

گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھریلو صارفین کو جہاں کھانا بنانے کے ساتھ ساتھ روز مرہ کے دیگر امور کو نمٹانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں اس مسئلے کی وجہ سے ہوٹلوں کی انتظامیہ کو بھی شہریوں کی طلب کو پورا کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U81nxp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times