
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جب انہوں نے سعودی شہزادے سے کہا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے 25 لاکھ پاکستانیوں سے اس طرح برتاؤ کیا جائے جیسے وہ آپ کے اپنے لوگ ہیں۔
Crown Prince Mohammad bin Salman won the hearts of the people of Pakistan when he said “consider me Pakistan's ambassador to Saudi Arabia" in response to my asking him to treat the 2.5 mn Pakistani's working in KSA as his own.#CrownPrinceinPakistan pic.twitter.com/Xr0E2EWKrK
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 18, 2019
وزیراعظم عمران خان نے کہا شہزادہ محمد بن سلمان نے میری بات کے جواب میں کہا کہ 'مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر تصور کیا جائے'۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے ہیں، وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نور خان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔
وزیراعظم ہاؤس میں گزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلان کیا کہ 20 ارب ڈالر کے معاہدوں کے بعد پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2T17iXO
0 comments: