Saturday, February 9, 2019

نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست

سابق وزیراعظم نوازشریف
سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا۔

نوازشریف کی درخواست ضمانت کو 12 فروری کو سنا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی رٹ پٹیشن نمبر352 کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

 تحریری حکم نامہ 2 صفحات پر مشتمل ہے جس پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکے دستخط ہیں۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت کی طرف سے رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کی کاپی نوازشریف کے وکیل اور نیب کو فراہم کردی گئی، جیل نمائندے نے کہا کہ میڈیکل بورڈ محکمہ داخلہ پنجاب نے تشکیل دیا، محکمہ داخلہ پنجاب پہلے سے درخواست میں فریق نہیں، عدالت نے مناسب سمجھا کہ پنجاب کی وزارت داخلہ کو فریق بنایا جائے۔

حکم نامہ میں پنجاب کی وزارت داخلہ کو نوٹس اور نمائندہ ہائیکورٹ میں متعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2I0TDeY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times