Friday, February 22, 2019

سوپورمیں تلاشی اور محاصرے کےدوران نوجوان شہید

سوپورمیں تلاشی اور محاصرے کےدوران نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی افواج کی جارہانہ کاروائیاں مسلسل جاری ہیں، سوپورمیں تلاشی اور محاصرے کےدوران ایک نوجوان کوشہید کیا گیا ہے، نوجوان کی شہادت پرعلاقے میں شدید احتجاج جاری ہے، موبائل انٹرنیٹ اورریل سروس معطل کردی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ سوپورکےعلاقے وارپورہ میں تلاشی اورمحاصرے کی تازہ کاروائی کے دوران ایک نوجوان کو شہید کیا گیا ہے۔

نوجوان کی شہادت پر پورے علاقے میں مکمل ہڑتال اور شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ نمازجنازہ سے لوگوں کوروکنے کیلئے قابض افواج نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں۔

حریت رہنماؤں کوگھروں میں نظر بند کیا گیا ہے۔ احتجاجی جلوس میں شریک افراد بھارت مخالف اورآزادی کی حق میں شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔

حریت رہنمائوں نے شہید نوجوان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ واقع کے بعد مودی نے قابض افواج کوکشمیریوں کے قتل کا لائسنس جاری کیا ہے۔

عوام شہداء کے مقدس لہو کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کریں گے۔ قابض انتظامیہ نے نوجوان کی شہادت کے بعد احتجاج کے پیش نظرعلاقے کی موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SSDJbD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times