Saturday, February 23, 2019

وزیرِ اعظم سے شاہ محمود اور ممتاز سیاست دان ملک ظفر راں کی ملاقات

وزیرِ اعظم سے شاہ محمود اور ممتاز سیاست دان ملک ظفر راں کی ملاقات
وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ خارجہ شاہ محمود اور ممتاز سیاست دان ملک ظفر راں نے بنی گالہ میں ملاقات کی، ملک ظفر راں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقے 218 سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاست دان ملک ظفر راں نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ ملک ظفر راں نے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت اور وژن پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا احساسِ محرومی دور کرنا حکومتی ترجیح ہے، حکومت نیا بلدیاتی نظام لا کر عوام کو صحیح معنوں میں با اختیار بنائے گی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی ضرورتوں کے مطابق ترقیاتی عمل میں بھی کردار ادا کیا جائے گا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ملک ظفر راں پارٹی منشور کے تحت اپنا کردار ادا کریں گے۔

ملک ظفر راں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنائی، یہ سابقہ حکمران تھے جنھوں نے پس ماندگی، غربت اور محرویوں کو جنم دیا۔

انھوں نے اعتراف کیا کہ پی ٹی آئی نے 2 پارٹیوں کے تسلط کو ختم کر کے جنوبی پنجاب کے عوام کو نئی سوچ دی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IzTM9B

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times