Monday, February 4, 2019

لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پریشان

لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے
لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں غریب آدمی کی دسترس سے باہر ہو گئی ہیں، شہریوں نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کم کیا جائے۔

صوبائی دارلحکومت لاہور میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔

پہلے گیس بجلی کی قیمتوں نے ان کا جینا دوبر کیا ہوا تھا اب باقی رہی سہی کسر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کر دی ہے۔

شہری کہتے ہیں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ 

سبزی منڈی میں ٹماٹر 100 روپے فی کلو، ادرک 150، سبز مرچ 120، لہسن 150، شملہ مرچ 120 روپے، تک فروخت ہو رہے ہیں۔

دکاندار بھی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں۔

شہری کہتے ہیں اگر ایسے ہی مہنگائی ہوتی رہے گی تو غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو جائے گی۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DSlNFe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times