Monday, February 4, 2019

وفاقی حکومت بدقسمتی سے وسائل جمع کرنے میں ناکام رہی ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بدقسمتی سے وسائل جمع کرنے میں ناکام رہی ہے جس کے باوجود بھی وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ جو ٹیکسز صوبے جمع کرتے ہیں وہ بھی ان کو دیئے جائیں۔

کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ وفاق سے 266 بلین روپے کے بجائے اس سال 256 بلین روپے ملے ہیں۔

وفاقی حکومت بدقسمتی سے وسائل جمع کرنے میں ناکام رہی ہے اس کے باوجود بھی وفاقی حکومت چاہ رہی ہے کہ جو ٹیکسز صوبے جمع کرتے ہیں وہ بھی ان کو دیئے جائیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ایسا ماحول بنا دیا ہے کہ افسران جائز کام بھی نہیں کرنا چاہ رہے انہوں نے کہا کہ جو اپنا ٹیکس جمع نہیں کر سکتے وہ ہمارہ ٹیکس بھی لینا چاہ رہے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کام ہو رہا ہے لیکن کافی کام کی اب بھی ضرورت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MO6nVb

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times