
ہر کلائی کی زینت بننے والی گھڑی جدید دور کے ساتھ جہاں ختم ہوتی جا رہی ہے۔
وہیں اس سے وابستہ گھڑی ساز بھی معاشی بدحالی کا شکار ہیں مزید بتا رہے ہیں منیر حسین اپنی اس رپورٹ میں موبائل آنے سے پہلے کلائی پر باندھے جانے والی گھڑی ہر شخص کی ضرورت اور شوق ہوتا تھا۔
جو ہر ہاتھ کی زینت بنتی تھی مگر وقت کے پہیہ کے ساتھ جہاں گھڑی کا رواج ختم ہوا وہیں اس سے وابستہ گھڑی ساز بھی معاشی بدحالی کا شکار ہوگئے۔
جہاں ہر چوراہے پر گھڑی ساز ہوتے تھے اب گنے چنے افراد ہی کرتے نظر آتے ہیں۔
گھڑی سازوں کے مطابق اب اس کام سے گھر کے اخراجات تک نہیں اٹھائے جاتے۔ اس کام کے علاوہ کچھ جانتے ہیں اسی وجہ سے کر رہے ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی سے جہاں گھڑی ساز بے روزگار ہورہے ہیں وہیں گھڑی باندھنے کی روایت بھی دم توڑ رہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SSxNyD
0 comments: