Thursday, February 14, 2019

علیمہ خان کی خفیہ جائیداد کی پوچھ گچھ نہیں کی جا رہی، انہیں این آر او دیا گیا ہے: سعید غنی

سعید غنی
سندھ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ انتہائی مضحکہ خیز ہے، جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی واضح خلاف ورزی کی۔

سپریم کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر نہ آئے۔

نہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری ہے، عدالتی احکامات کے پابند ہیں اور ہم مان بھی رہے ہیں، جو شادی ہال رفاہی پلاٹ پر بنے ہیں وہ ضرور ٹوٹیں گے، شہر میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا رہے ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کی خفیہ جائیداد کی پوچھ گچھ نہیں کی جا رہی، انہیں این آر او دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید کو اپنی اپنی فکر ہے، عمران خان کو خودکشی کی فکر اور شیخ رشید کو پی اے سی جانےکی فکر ہے، شیخ رشید کو نازک وقت میں خان کو پریشان نہیں کرنا چاہیے، عمران خان کہتے تھے،کپتان جو کہتا ہے وہ کرتا ہے لیکن ہم ان کو خودکشی سے زبردستی نہیں روکیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TW0R5q

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times