
ماہرین کا کہنا ہے کہ انگلیوں کے ناخنوں پر سفید نکتے یا لکیریں بننے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا جسم کسی طرح کی انفیکشن سے لڑ رہا ہے یا آپ میں کسی غذائی جزو کی کمی ہے۔
طب کی زبان میں ان سفید نشانات کو Leukonychia کا نام دیا گیا ہے اور اس کے لاحق ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق ان کی ایک وجہ الرجک ری ایکشن ہو سکتا ہے۔
خواتین میں ان کا جسم نیل پالش اور دیگر ایسی مصنوعات لگانے پر شدید ری ایکشن دے سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں بھی یہ نشانات بن سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہو تو آپ کو فوراً ان مصنوعات کا استعمال ترک کر دینا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ آیا اس سے نشانات ختم ہوتے ہیں یا نہیں۔
ان کی ایک وجہ فنگل انفیکشن ہو سکتی ہے۔ onydhomycosis اور دیگر کئی اقسام کی فنگس ایسی ہیں جو لاحق ہونے کی صورت میں ناخنوں پر یہ نشانات بن جاتے ہیں۔
جسم میں زنک یا کیلشیئم کی کمی ہو تو بھی ناخنوں پر یہ نشانات بن جاتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WAN0U0
0 comments: