
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کی کپتانی کے لیے مجھے پہلے بھی گرین سگنل تھا، اور امید ہے کہ آگے بھی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پی سی بی نے ہی کرنا ہے اللہ نے چاہا تو ورلڈ کپ میں ضرور کپتان ہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے، وکٹ کے پیچھے بولنا عادت ہے اورعادت تبدیل نہیں کرسکتا۔
آئندہ میچز میں شعیب ملک کو ہی کپتان برقرار دکھنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا کپتان کوئی بھی ہو، پاکستان کے لیے کھیلتے رہیں گے، ٹیم کو سپورٹ کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2S7IPAk
0 comments: