شکیرا نے 13 سال کی عمر میں اپنا پہلا گانا خود لکھا اور ریکارڈ کروایا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے واکا واکا گانے نے انہیں مزید شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔
دو فروری 1977 کو کولمبیا میں پیدا ہونے والی شکیرا کی ماں کولمبیا اور والد لبنان سے تعلق رکھتے ہیں۔ شکیرا کو ہسپانوی اور انگریزی گانوں پر مکمل مہارت حاصل ہے۔
نہیں ہالی ووڈ واک آف فیم میں بھی شامل کیا گیا۔ ان کے گائے ہوئے دیگر گانوں میں ہپس ڈونٹ لائے اور بییوٹی فل لائر شامل ہیں جو میوزک چارٹز پر کئی عرصے نمبر ون رہے۔
نوئے کی دہائی کے شروعات میں شکیئرا کا پہلا البم ریلیز ہوا جس نے خوب شہرت حاصل کی۔ شکیرا نے اپنے پانچویں البم سے انگلش میوزک میں انٹری دی ،اور ان کے البم کا گانا وین ایور وین ایور 2002 کا بیسٹ سیلنگ سونگ رہا۔
سال 2010 میں شکیرا کو آئی ایل او کی جانب سے سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لینے پر سوشل جسٹس ایوارڈ بھی دیا گیا، جب کہ اس کے علاوہ انہیں گریمی اورایم ٹی وی میوزک سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MLpFup
0 comments: