Saturday, February 2, 2019

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل: سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عدالت میں پیشی

سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عدالت میں پیشی
پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیے گئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا،جہاں معزز جج سید نجم الحسن کیس کی سماعت کریں گے۔

خواجہ برادارن کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ رکاوٹیں کھڑی کرکے عدالت آنے والے راستے عام شہریوں کے لیے بند کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام کی جانب سے لیگی رہنماؤں کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کیے جانے کاامکان ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت اور چئیرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست لائرز فاؤنڈیشن فارجسٹس کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب کا دوران انکوائری کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے کا اقدام آئین سے متصادم ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ برادران کوفری اینڈ فیئرٹرائل کاحق نہیں دیا گیا،لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ خواجہ برادران کی رہائی کا حکم دے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BhvF9y

0 comments:

Popular Posts Khyber Times