
گلبرگ میں ریس لگاتی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جب کہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے گلبرگ تھانے کے قریب ریس لگاتی 2 گاڑیوں میں سے ایک نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ عمر علی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UKaCDQ
0 comments: