
پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن و سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور خادم حسین نے حکومت کی طرف سے ملک میں براہ راست سرمایہ کاری لانے کیلئے آئندہ چند ہفتوں میں مختلف ممالک میں روڈ شوز مہم کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مہم کا آغاز برطانیہ سے ہوگا جسے یورپ اور خلیجی ممالک تک پھیلایا جائے گا
انہوںنے سی پیک ،گوادر بندرگاہ کی تعمیر ،سی پیک روٹس پر خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں انہیں ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کی فراہمی کیلئے بیرون ملک روڈ شوز سے بیرونی سرمایہ کار وں کو ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہی حاصل ہوگی۔
ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
خادم حسین نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کو فعال بنا کر ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے نیز ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے اس سے برآمدات اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DVVC0k
0 comments: