Saturday, February 9, 2019

گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت

 سیشن کورٹ میں اداکارہ میشا شفیع کیخلاف گلوکارعلی ظفر کے ہتک عزت دعویٰ کی سماعت ہوئی ہے
سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت کے دوران گلوکار علی ظفر شہادت قلمبند کرانے کیلئے عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے سماعت دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں اداکارہ میشا شفیع کیخلاف گلوکارعلی ظفر کے ہتک عزت دعویٰ کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے سماعت کی۔ درخواست گزار گلوکار علی ظفرنے موقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع نے بے بنیاد الزامات عائد کئے،استدعا ہے کہ عدالت میشا شفیع کو 10 کروڑ ہرجانے کا حکم دے۔

عدالت نے گلوکار علی ظفر کو آج طلب کر رکھا تھا لیکن گلوکارعلی ظفر شہادت قلمبند کرانے عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سماعت دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RRgCsC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times