
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی ولی عہد کے احکامات سے آگاہ کیا۔
As a sequel to Prime Minister of Pakistan request, His Royal Highness the Crown Prince of KSA Mohammad Bin Salman has ordered the immediate release of 2107 Pakistani prisoners Saudi Jails. #CrownPrinceinPakisatan #KSAPakistanNewEra
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 18, 2019
فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا شکریہ کا پیغام
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پاکستانی قوم کی طرف ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے اہم گفتگو
— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 18, 2019
میں اپنی اور پاکستان کی قوم کی طرف سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں@SMQureshiPTI pic.twitter.com/Zcnc8jsTxN
واضح رہےکہ گزشتہ روز عشایئے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی میں کردار ادا کرنے اور وہاں موجود لیبر کو اپنا سمجھنے کی درخواست کی تھی۔
وزیراعظم کی درخواست پر شہزادہ محمد سلمان نے کہا تھا کہ پاکستان انہیں سعودی عرب میں پاکستانی سفیر سمجھے اور وہ پاکستان کو انکار نہیں کرسکتے، جو ہوسکا وہ ضرور کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TTVCTX
0 comments: