Sunday, February 17, 2019

حفیظ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کا خدشہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کی انجری کے باعث ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے انگوٹھے میں فریکچر ہیں اور وہ تین ہفتے کرکٹ سے دور رہیں گے جب کہ فٹ ہونے کیلئے انہیں آپریشن بھی کرانا پڑے گا۔

محمد حفیظ کی فٹنس کیلئے مزید کتنا وقت درکار ہوگا، اس کا فیصلہ ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا لیکن خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ محمد حفیظ شاید چند مزید میچز بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف بھی پانچ ون ڈے میچوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے، سپرلیگ میں لاہور قلندرز نے محمد حفیظ کی جگہ اے بی ڈویلیئرز کو کپتان مقرر کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حفیظ کی انجری کے بارے میں لاہور کی انتظامیہ اسپیشلسٹ سے مشورہ کررہی ہے۔

محمد حفیظ زخمی ہونے کی وجہ سے اتوار کو پشاور زلمی کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کی۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ کا انگوٹھا گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوا تھا، آل راؤنڈر کو ایکسرے اور اسکین کے لیے ہسپتال لے جایا گیا تھا، ابتدائی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ان کو آج پشاور زلمی کے خلاف میچ کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

لاہور قلندر کی انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد حفیظ جلد فٹ اور میدان میں اترنے کے قابل ہو جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GQLfwv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times