
مختلف فلموں میں اداکاری کا لوہا منوانے والے اداکار احمد علی بٹ نے زندگی کو آسان بنانے کا فارمولا بیان کردیا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ پر دو روز قبل ایک ٹویٹ کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ مایوس ہیں تو نماز آپ کی مدد کرے گی، اگر آپ تنہائی محسوس کرتے ہیں تو قرآن مجید آپ کی مدد کرے گا کہ کس طرح نقصان سے بچنا ہے‘۔
If ur depressed #Namaaz will help, if ur lonely #Quran will guide u and if ur lost, look up he is standing by you. #allah is always there just ask him and he will help. #bestrong
— Ahmad Ali Butt (@ahmedaliB) February 2, 2019
احمد بٹ کا کہنا تھا کہ ’مایوسی کی حالت میں یہ دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا ہے، بس اُس کو پکاریں اور اُسی سے مدد مانگیں‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں معروف اداکار اور ڈی جے محسن عباس حیدر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ڈپریشن کے مرض کا شکار ہیں جس کی وجہ سے اُن کی جان بھی جاسکتی ہے۔
محسن عباس حیدر نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ ’میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کی وجہ سے میں اس مرض میں مبتلا ہوا‘۔
اداکار اور گلوکار کی ٹویٹ پر لوگوں نے انہیں ہمت و حوصلہ دیا جس کے بعد محسن عباس نے سوشل میڈیا پر ایک اور پیغام دیا تھا کہ ڈپریشن کے خلاف جنگ میں سپورٹ کرنے پر اپنے دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے دیگر صارفین اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اردگرد رہنے والے زہریلے لوگوں سے چھٹکارا حاصل کریں اور زندگی کو اچھے گزاریں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HTSyG1
0 comments: