Monday, February 4, 2019

جرمن سفیر کی سائیکل ہے سب سے نرالی

 جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے اپنی سائیکل کو ٹرک آرٹ سے رنگ دیا ہے
پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے طویل جدوجہد کے بعد خریدی گئی سائیکل کو ٹرک آرٹ سے رنگ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیاحت کے شوقین اور پاکستان کا مثبت چہرہ متعارف کرانے میں پیش پیش رہنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان میں تیار کردہ سائیکل خریدنے کے بعد اس پر پاکستان کی مشہور ٹرک آرٹ کروالی۔

سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر مارٹن کوبلر نے چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھیں! میری پاکستانی سائیکل کمال ٹرک آرٹ کے ساتھ تیار ہوگئی اور اب پہلے سے زیادہ اچھی لگ رہی ہے۔

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر نے تحریر کیا کہ ’سائیکل پر ٹرک آرٹ کروانے کے بعد راولپنڈی کی گلیوں میں کچھ دیر سائیکل چلائی بہت مزہ آیا‘۔

جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ٹویٹ میں کہا کہ اگر آپ سائیکل پر لگی گھنٹی کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو وہ بھی کام کرتی ہے۔

آپ بتائیں ٹرک آرٹ کے بعد رنگوں کے بارے میں کیا سوال ہے؟

یاد رہے کہ جرمن سفیر نے گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی طویل جدوجہد کے بعد پاکستانی سائیکل خریدی تھی، مارٹن کوبلر نے کہا تھا کہ کافی تلاش کے بعد آخرکار راولپنڈی میں سائیکل ملی، پھر سہراب یا پیکو کے درمیان پھنس گیا؟ آخر میں یہ سرخ رنگ والی خرید لی، جس میں گھنٹی بھی ہے۔

خیال رہے کہ مارٹن کوبلر پاکستان کی خیر خواہی چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں جرمنی کے تعاون سے مختلف پروگرامات کا انعقاد بھی کرواتے رہتے ہیں حال ہی میں انہوں نے ’سربز‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔

جرمن سفیر نے سربز مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہماری مہم کے دوران ماحولیاتی مسائل سے متعلق بیداری کےلیے روزمرہ زندگی کی مثالوں پر فوکس کیا جائے گا‘۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HRI4GY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times