Monday, February 4, 2019

ایجوکیشن یونیورسٹی ملتان میں زائد فیسوں اور جرمانوں کیخلاف طلبہ کا احتجاج

زائد فیسوں اور جرمانوں کیخلاف طلبہ کا احتجاج
ایجوکیشن یونیورسٹی ملتان میں زائد فیسوں اور جرمانوں کیخلاف طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے یونیورسٹی کے سامنے بوسن روڈ کو بلاک کر دیا۔

فیسوں میں اضافہ اور جرمانوں کیخلاف ایجوکیشن یونیورسٹی ملتان کے طلبہ سڑکوں پر نکل آئے، پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے طلبا نے یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے فیسں بڑھانے کیساتھ جرمانوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے تاہم جرمانے ادا نہ کرنے پر کئی طلبہ کو فائنل سمسٹرز بھی بیٹھنے نہیں دینے جا رہا۔

مظاہرے میں شریک طلبہ نے یونیورسٹی کے سامنے بوسن روڈ کو ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کیجانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GmQhR3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times