Sunday, February 3, 2019

روئی کے بھاو میں مجموعی طورپر استحکام

روئی کی درآمد کاایس آراو جاری ،تقریبا 30 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کرلئے گئے ہیں
مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے روئی کی محتاط خریداری اور جنرز کی جانب سے بھی اعلی کوالٹی کی روئی کے زیادہ بھائو طلب کرنے کی وجہ سے کاروباری حجم نسبتاً کم رہا۔

روئی کے بھائومیں مجموعی طورپر استحکام رہا۔ صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھائو فی من 7000 تا 8800 روپے رہا جبکہ پھٹی کا بھائو فی40 کلو3000 تا 3600روپے رہا۔

بلوچستان میں روئی کا بھائو فی من 8000 تا 8200 روپے جبکہ پھٹی کا بھائو3300 تا 3600روپے رہا گو کہ پھٹی انتہائی قلیل مقدار میں دستیاب ہے۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 8700 روپے کے بھائوپر مستحکم رکھا۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ ٹیکسٹائل ملز کے بڑے گروپوں نے بیرون ممالک سے روئی کی تقریباً 30 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کرلئے ہیں جس کی وجہ سے مقامی کاٹن میں کم دلچسپی لے رہے ہیں۔

حکومت نے بیرون ممالک سے روئی کی درآمد کی پہلی فروری سے 30 جون تک اجازت دی ہے۔گزشتہ جمعہ کوایف بی آرکی جانب سے ایس آراوبھی جاری کردیاگیا ہے۔

بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کے بھائو میں مجموعی طورپر ملا جلا رجحان رہا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GmJgjk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times