Saturday, February 16, 2019

وزیراعلیٰ پنجاب عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے۔

عثمان بزدا نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی، انہوں نے مسجد نبویﷺ میں نوافل ادا کیے۔ سردار عثمان بزدار ذاتی خرچ پراہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب گئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سے مدینہ منورہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے ملاقات کی تھی، اس موقع پر انہوں نے عثمان بزدار کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی

اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، دو درجن ایم پی ایز کے نون لیگ سے رابطے کے بیان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے حالات ہوئے تو نون لیگ کا بڑا گروپ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 9 فروری کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TQiEuR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times