Saturday, February 16, 2019

فواد چوہدری نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی الزامات کو قطعی غلط اور بےبنیاد قراردیا

فواد چوہدری
اطلاعات ونشریات کے وزیر فواد چوہدری نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی الزامات کو قطعی غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کی بجائے امن اور رواداری کو فروغ د ے رہا ہے۔

وزیراطلاعات نے بھارتی حکومت کے رویے کو نہایت افسوسناک قراردیا جو کسی ثبوت اورتحقیقات کے بغیر اس طرح کے واقعات کے حوالے سے پاکستان کوموردالزام ٹھہراتی ہے۔ فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو آزادی حاصل ہے اور انسانی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت بھارت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہشمندہے اوراس سلسلے میں کرتارپور سرحد کھولنے کا اقدام جذبہ خیرسگالی پرمبنی تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں ا من کی بحالی میں بھی اپنا کردارادا کر رہا ہے اور خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2tta5dP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times