Friday, February 8, 2019

خیبر پختونخواہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے قدیم مجسمے کی اسمگلنگ ناکام بنادی

قدیم مجسمے
خیبر پختونخواہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں سال قدیم مجسمے کی اسمگلنگ ناکام بنادی، ایک ملزم بھی گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ روز کے پی پولیس نے پشاور ٹول پلازہ پر لگے ناکے کے دوران کی، کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کے نوادرات ملزمان کے قبضے سے بازیاب کیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی میں ایک ملزم کوبھی حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ اس سے تفتیش کرکے نوادرات چرانے والے پورے گروہ کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

محکمہ آثارِ قدیمہ پشاور کے مطابق یہ نوادرات جن میں سب سے زیادہ اہمیت کی حامل مورتی ہے، بٹ خیلہ سے چرائے گئے تھے اور انہیں ملک سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SFMpBe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times