
اس ایونٹ میں شامل 2 مرتبہ کی فائنلسٹ پشاور زلمی کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دبئی اڑان بھرنے سے قبل اچھی کارکردی پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
پشاور زلمی میں شامل جارحانہ بلے باز کامران اکمل نے دبئی روانگی کے موقع پر کہا کہ وہ پی ایس ایل سیزن 4 میں اچھی کارکردگی کےلیے پر امید ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے شائقین سے سپورٹ اور دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
Off to Dubai for #PSL4
— Kamran Akmal (@KamiAkmal23) February 8, 2019
Need your prayers and support #peshawarZalmi #yellowstorm pic.twitter.com/Acz19Bi837
اسی طرح ابھرتے ہوئے کھلاڑی عمید آصف نے روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 4 کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔
ساتھ ہی پشاور زلمی میں شامل دو کھلاڑی نبی گل اور ابتسام شیخ بھی دبئی روانہ ہوئے، انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، شائقین پشاور زلمی کے لیے دعا کریں۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے منیجر ارشد خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی دبئی میں ہی موجود ہیں جبکہ دیگر غیر ملکی کھلاڑی بھی جلد زلمی اسکواڈ کا حصہ بن گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GwLpce
0 comments: