Sunday, February 24, 2019

آج ہر شخص مہنگائی کو محسوس کر رہا ہے جبکہ ملک کے حالات خراب ہے، شاہد خاقان عباسی

 آج ہر شخص مہنگائی کو محسوس کر رہا ہے جبکہ ملک کے حالات خراب ہے، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ میں ہونے والی مہنگائی کی مثال نہیں ملتی۔ موجودہ حکومت نے حاجیوں کو بھی معاف نہیں کیا۔

شاہد خاقان عباسی نے راولاکوٹ میں مسلم لیگ نون کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام عمران خان کی حکومت سے خیر کی توقع نہیں کر سکتے ہیں۔ آج ہر شخص مہنگائی کو محسوس کر رہا ہے جبکہ ملک کے حالات خراب ہونے کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 فروری کو عوام کا امتحان ہے اور 26 فروری کو پیغام دینا ہے کہ موجودہ حکومت کو مسترد کرتے ہیں۔ عوام میں بے انتہائی مایوسی پھیلی ہوئی ہے اور حالات بہتر ہونے کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان منتخب نہیں بلکہ سیلیکٹڈ وزیر اعظم ہیں جب کہ ملک میں ترقیاتی کام صرف نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن کی تاریخ بدلنے والا منصوبہ موٹروے ہے اور یہ منصوبہ صرف نواز شریف کا ہے۔ آج ملک سے بجلی کا بحران ختم ہو چکا ہے جبکہ بالاکوٹ تک گیس منصوبے کے پیسے ہماری حکومت محکمہ کو دے چکی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جتنی مہنگائی عمران خان کی حکومت میں ہوئی، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ موجودہ حکومت کا چھ ماہ میں جو حال دیکھا ہے ان سے خیر کی کوئی توقع نہ رکھی جائے جبکہ نواز شریف پر لگائے گئے الزامات کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے حالات بہتر ہونے کی کوئی امید نہیں ہے، ملک میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس کی قیمت نہ بڑھائی گئی ہو جبکہ حکومت نے اپنا جھوٹ چھپانے کیلئے اسمبلی کا ماحول خراب کر رکھا ہے تاکہ کسی مسئلے پر اسمبلی میں بات نہ ہو سکے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Et2KkS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times