درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان شہباز کے قریب پاک سر زمین پارٹی صوبہ سندھ کے سیکریٹری میر عتیق تالپور قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ملزمان کی جانب سے چلائی جانے والی گولی ان کی گاڑی کے بمپر پر لگی جبکہ گاڑی میں ان کی فیملی بھی سوار تھی۔
عتیق تالپور کا کہنا ہے کہ کوئی چھینا جھپٹی نہیں ہوئی ، سامنے آکر ایک ٹویوٹا کرولا گاڑی آکر روکی اور تینوں دروازے کھل کر اس میں سے اسلحہ بردار نقاب پوش نکال کے گاڑی کے سامنے کھڑے ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ الٹے ہاتھ پر ایک پلاٹ تھا جہاں سے وہ گاڑی تیزی نے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں لگے ہوئے کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
درخشاں تھانے نے عتیق تالپور پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ 4 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے جس میں اقدام قتل، فائرنگ سے گاڑی کو نقصان پہنچانے اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DAwIlB
0 comments: