
۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان خاتون کو کوئی بیماری بھی نہیں۔ مکمل طور پر صحت مند یہ خاتون اپنی تدفین کے لیے اپنی مرضی کا تابوت خرید رہی ہیں۔
جنوبی افریقا کی میڈیا کی صنعت سے وابستہ زودوا وانانتو نے انسٹاگرام پر خود کے قیمتی تابوت میں لیٹنے کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس سے اُن کے چاہنے والے اُن کی صحت کے حوالے سے غلط فہمی کا شکار بھی ہوئے۔
انہوں نے لکھا” موت! معاشرہ موت کے بارے میں بات کرنے سے خوفزدہ ہے۔
ہم سب نے ہی مرنا ہے، اور میں زندہ رہتے ہوئے اپنی مرضی کا تابوت خرید رہی ہوں ۔ اس کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار (تقریباً 15 لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔“
اگرچہ اُن کا تابوت خریدنے کا فیصلہ کافی عجیب لگتا ہے لیکن انہوں نے اس کی وضاحت بھی کی ہے۔
زودوا وانانتو نے بتایا کہ جب اُن کی ماں کاانتقال ہوا توا نہیں ایک سستے تابوت میں دفنایا گیاتھا، وہ نہیں چاہتیں کہ اُن کے ساتھ بھی اہیہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے مرنے کے بعد گھروالوں، خاص طور پر بیٹے کو تدفین کے اخراجات کی جدوجہد کے لیے پریشان نہیں دیکھنا چاہتی، وہ تابوت خرید کر ذہنی سکون بھی چاہتی ہیں۔
زودوا وانانتو کے تابوت خریدنے کے فیصلے کو جہاں کچھ لوگوں نے سراہا ہے وہاں کچھ لوگوں نے اسے بدقسمتی کی علامت بھی قرار دیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WTSgSL
0 comments: