Friday, February 22, 2019

شاہد آفریدی پی ایس ایل کو مزید کامیاب بنانےکا راز بتادیا

شاہد آفریدی پی ایس ایل
پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ہماری اپنی لیگ ہے اور میدان میں آ کر رونقیں بڑھانے سے ہی اس کو مزید کامیاب بنایا جا سکے گا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پہلے ایڈیشن سے چوتھے تک کے سفر میں پی ایس ایل ایک برانڈ اور ہماری…

شاہد آفریدی نے کہا کہ پہلے ایڈیشن سے چوتھے تک کے سفر میں پی ایس ایل ایک برانڈ اور ہماری پہچان بن چکا ہے، ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ کیلئے قومی ٹیم کو ٹیلنٹ بھی یہیں سے میسر آ رہا ہے۔

بلاشبہ اس کو ایک کامیاب ایونٹ قرار دیا جاسکتا ہے لیکن میری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تماشائی میچز دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں آئیں، یہ ہماری اپنی لیگ ہے لہٰذا میدان میں آکر رونقیں بڑھانے سے اس کو مزید کامیاب بنایا جا سکے گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سٹیڈیم لانے کیلئے پی سی بی کو بھی کوئی حکمت عملی تیار کرنی چاہئے، امید ہے کہ لاہور اور کراچی کے میچوں کے دوران سٹیڈیم خالی نہیں ہوں گے کیونکہ کھلاڑی بھی تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیمز میں کارکردگی دکھا کر زیادہ خوشی محسوس کریں گے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میں 3 سے 4 کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں جگہ بناتے دیکھ رہا ہوں، ابھی ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے اور آگے چل کر سخت مقابلے ہوں گے جن میں ان کھلاڑیوں کی مہارت کا بھی امتحان ہو گا اور ایسے مواقعوں پر کارکردگی دیکھنے کے بعد ہی ان کے نام بھی بتا سکوں گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TYeVeJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times