Tuesday, February 5, 2019

بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی ہے: مکی آرتھر

دو سال قبل ہی نشاندہی کی تھی کہ وہ کوہلی جتنا اچھا بلے باز بنے گا: ہیڈ کوچ
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے حالیہ دورے پر جو بہترین کھیل پیش کیا وہ کچھ بھی نہیں کیونکہ ابھی ان کی مزید بہتر کارکردگی کا سامنے آنا باقی ہے۔

مکی آرتھر کے مطابق انہیں بابر اعظم کی صلاحیتوں پر قطعی کوئی شک نہیں کیونکہ وہ دو سال قبل ہی اس بات کی نشاندہی کر چکے تھے کہ نوجوان پلیئر ایک بہترین بیٹسمین کے روپ میں ڈھلنے جا رہا ہے لیکن پرجوش کردینے والی بات یہ ہے کہ اس کی بہترین کارکردگی اب بھی سامنے نہیں آئی جس میں وقت کے ساتھ بہتری آ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے ہی بابراعظم کی کارکردگی پر برصغیر سے باہر سوالیہ نشان لگا رہا لیکن حالیہ دورے پر غیر معمولی کارکردگی سے انہوں نے ایسے تمام سوالوں کو ٹھکانے لگا دیا۔

قومی ہیڈ کوچ کے مطابق انہوں نے دو سال پہلے بابراعظم کو نیٹ پر بیٹنگ کرتے دیکھ کر کہا تھا کہ وہ ویرات کوہلی جتنا اچھا بیٹسمین بننے جا رہا ہے اور اب پختگی کے حصول کے بعد وہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور فٹ دکھائی دیتا ہے جو بہت جلد تینوں فارمیٹس میں عالمی کرکٹ کے پانچ بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک ہوگا۔

یاد رہے کہ مکی آرتھرکی کوچنگ میں ہی کراچی کنگز نے بابراعظم کو پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں بطور افتتاحی بیٹسمین آزمایا جس کے بعد وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز سکور کرنے والے بیٹسمین بن گئے اور ان کی اوسط بھی پچاس رنز سے تجاوز کر گئی جس نے انہیں عالمی کرکٹ کا نمبر ون بیٹسمین بنا دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DTpjPr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times