
وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پلواما حملے پر بھارتی الزام پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے بھارت کو شواہد فراہم کرنے پر حملے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی اورساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
What a speech! @ImranKhanPTI
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 19, 2019
وزیر اعظم کی تقریر پر علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی اور وزیر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے تقریر کی تعریف کی جوکہ بھارتیوں کو پسند نہ آئی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر علی ظفر کی ٹوئٹ کو لیکر کافی تنقید کی گئی۔
Ab tu Yahan Ke Dikha India mein Sab Tera atankwadi Roop nikalte
— Om prakash (@Ompraka65896795) February 19, 2019
اوم پرکاش نامی صارف نے انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب بھارت میں نظر آئے تو سب دہشتگردانہ روپ نکال دیں گے۔
Listen with an open heart and mind devoid of ego, bias or hatred. If can’t, listen again after a few days in a moment of peace.#love #peace # #humanity #togetherness above all. PM Imran Khan Address To The Nation | Pulwama Attack | 19 Feb 2019 - YouTube https://t.co/wSXu5mNeeM
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 19, 2019
علی ظفر نے انتہا پسند ہندوؤں کے جذبات کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ایک بار پھر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کی ویڈیو کو بھی شیئر کیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ’ کسی قسم کی انا، تعصب اور نفرت کے بغیر کھلے دل اور دماغ کے ساتھ سنیں، اگر ابھی نہیں توکچھ روز بعد سنیں جب آپ سکون اور فراغت میں ہوں،یہ ہے عمران خان کا قوم سے خطاب۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XdCFO4
0 comments: