
کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے مقدمات میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،وزارت غذائی تحفظ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی دستیابی پر بریفنگ دی۔
جس پر کمیٹی نے ملک میں کھاد کی طلب کو پورا کرنے کے لیے اکتوبر تک پلانٹس کو فعال رکھنے کی ہدایت کی، اس کے علاوہ ای سی سی نے افرادی قوت کی برآمد اورانسانی وسائل کی ترقی کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی سربراہی میں ٹاسک فورس بھی قائم کردی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدی غذائی مصنوعات پر لیبلنگ کی بھی منظوری دے دی اور بندر گاہ پر کارگو کی کلیئرنگ کے لیے وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GBqzcC
0 comments: