Saturday, February 2, 2019

جوجی علی خان کا موسیقی کے حوالے سے اہم انکشاف

جوجی علی خان نے کہا کہ ہمارے ہاں موسیقی اور فن گائیکی سے وابستہ لوگوں کو وہ مقام نہیں دیا جا رہا ہے
معروف گلوکاروقوال جوجی علی خان نے کہا ہے کہ کلاسیکل گلوکاروں کو وہ مقام نہیں دیا جن کے وہ حقدار ہیں اور نہ ہی ہم نے موسیقی کو اہمیت دی ہے۔

ہماری موسیقی بہت اچھی ہے اس کو ختم ہونے سے بچایا جائے،ان خیالات کا اظہارجوجی علی خان نے با ؤ جی سے گفتگومیں کیا،

انہوں نے کہا کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں موسیقی کی تعلیم دی جائے اور گلوکاروں کو تحفظ دیا جائے انہیں نوکریاں دی جائیں ریڈیو ٹی وی اور دیگر ثقافتی اداروں میں کلاسیکی پروگرام شروع کئے جائیں۔

جوجی علی خان نے کہا کہ پاکستان میں ایک ایسا ادارہ ہوناچاہئے جوگلوکاروں کی کیٹیگریاں بنائے ان کی رجسٹریشن کرے اور پھر اندرون اور بیرون ملک پروگراموں کیلئے گلوکاروں کی بکنگ کر ے اور اس ادارے کو ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک کر دیا جائے۔

گلوکاروں کو میڈیکل اور دیگر سہولتیں دی جائیں تاکہ یہ لوگ اپنے اصل میوزک کلاسیکی موسیقی کو بچا لیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ٹیلی ویژن کا دور ہے ٹی وی چینلز ہر وقت سنسنی خیزی پھیلاتے ہیں کچھ وقت موسیقی کو بھی دے دیں اور موسیقی کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کریں جب عوام میں موسیقی کا شعور بیدار ہو گا تو موسیقی خود بخود ترقی کرے گی۔

جوجی علی خان نے کہا کہ ہمارے ہاں موسیقی اور فن گائیکی سے وابستہ لوگوں کو وہ مقام نہیں دیا جا رہا ہے جو انہیں دینا چاہئے مجھے لوگ کہتے ہیں کہ اب لوگ کلاسیکی موسیقی نہیں سنتے۔

میں انہیں کہتا ہوں کہ اگر سنائیں گے تو سنیں گے ناں مجھے امید ہے کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کلاسیکی موسیقی کو عروج ملے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2t2YvpE

0 comments:

Popular Posts Khyber Times