Wednesday, February 20, 2019

نئے پاکستان میں ہر علاقے کو یکساں ترقی دیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پائی پائی امانت سمجھ کر دیانت کےساتھ عوام پرخرچ کر رہے ہیں، نئے پاکستان میں ہر علاقے کو یکساں ترقی دیں گے، تحریک انصاف ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لےجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقات کی، ملاقات میں عثمان بزدار نے کہا نئے پاکستان میں ہرعلاقے کویکساں ترقی دیں گے، ماضی کی طرح مخصوص شہروں کیلئے وسائل مختص نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لےجائے گی، سابق دورمیں قومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا گیا، ماضی کی حکومتوں نےعوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظرانداز کیا۔

انھوں نے مزید کہا پائی پائی امانت سمجھ کردیانت کے ساتھ عوام پرخرچ کررہے ہیں، ارکان اسمبلی ہی میرے آنکھ اور کان ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت کی شفافیت اور طرز حکمرانی سے معاشی صورت حال بہترہورہی ہے، مثبت اقدامات کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

انھوں نے کہا تھا کہ سرمایہ کار موجودہ حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، حکومت نے وسائل کے درست اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا ہے۔ ’کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BKjGBL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times