Monday, February 25, 2019

قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں: جرمن وزیر خارجہ

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس
جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ پاکستان نے بھارت کو پلواما حملے کی تحقیقات میں تعاون کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے ساتھ گفتگو میں پلوامہ حملے کے بعد بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اس حملے کے حوالے سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن خطے کا خواہاں ہے اور امن اور سلامتی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے امن قائم کرنے کی پاکستانی کوششوں کو سراہا اور خطے میں امن اور سلامتی کے قیام پر زور دیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T1EMpZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times